مشرقی گوداوری،24اپریل (اعتمادنیوز)گناورمgannavram ایم ایل اے کی کار نے مشرقی گوداوری ضلع کے modepulankaگاؤں میں چہارشنبہ کی رات ایک نوجوان کو ٹکر دی جس میں نوجوان موقع پر ہی فوت ہوگیا اور دوسرے کو شدیدزخم آئے۔پولیس کے مطابق گناورم
کانگریس ایم ایل اے پی راجیشوری انتخابی مہم سے واپسی کے وقت یہ حادثہ پیش آیا۔جس میں 25سالہ موٹرسیکل سوار ہلاک ہوگیا۔نوجوان انتخابی مہم میں حصہ لینے کے بعدواپس ہورہا تھا۔زخمی نوجوان کو کاملا پورم کے کمس ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا۔گناورم پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔